پشتو کی مقبول گلوکارہ صوفیہ کیف کا نیا گانا عیدالفطر پر ریلیزہوگا

پشتو کی مقبول گلوکارہ صوفیہ کیف کا نیا گانا عیدالفطر پر ریلیزہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پشتو کی مقبول گلوکارہ صوفیہ کیف اپنا نیا گانا عیدالفطر پر ریلیز کریں گی۔اس بار میں معلوم ہوا ہے کہ صوفیہ کیف کا یہ گانا کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے موخر ہوا ہے کیونکہ ابھی اس کی وڈیو مکمل نہیں ہوئی۔صوفیہ کیف کی پہچان اگرچہ پشتو گلوکاری ہے لیکن اس کے علاوہ وہ قومی زبان میں بھی کئی گانے گاچکی ہیں۔انہیں ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی گلوکاری کا موقع مل چکا ہے۔صوفیہ کیف نے اپنا آخری گانا مارچ میں ریلیز کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔صوفیہ کیف کا کہنا ہے کہ یہ گانا پرستاروں کے شاندار تحفہ ہوگا۔یاد رہے کہ صوفیہ کیف پشتو کے ساتھ اردو میں بھی مقبول گیت گاچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -