غیر سنجیدہ رویہ ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کرسکتا ہے،محمود اسلم

غیر سنجیدہ رویہ ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کرسکتا ہے،محمود اسلم

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں غیر سنجیدہ رویہ ہماری مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے،ہمارے صحت کے نظام میں اتنی استعداد نہیں ہے کہ وہ چین، نیو یارک اوراٹلی کی طرح مریضوں کا بوجھ اٹھا سکے۔ محمود اسلم نے کہا کہ ضرورت کے وقت گھر سے باہر ضرور نکلا جائے لیکن احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے جو بازاروں اور مختلف مقامات پر نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم کہہ رہے تھے کہ باہر سے آنے والوں کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا جبکہ اب مقامی سطح پر کیسز سامنے آرہے ہیں جو انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاور پیرا میڈیکس ہم میں سے ہی ہیں برائے مہربانی ان پر مریضوں کا بوجھ نہ بڑھایا جائے۔

مزید :

کلچر -