ٹاپ ماڈلزسبیکا امام اور حسنین لہری کے درمیان ا یک بار پھر لفظی جنگ

ٹاپ ماڈلزسبیکا امام اور حسنین لہری کے درمیان ا یک بار پھر لفظی جنگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے ٹاپ ماڈلز حسنین لہری اور سبیکا امام کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر خوب حملے کئے ہیں۔ماضی میں دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی تھی اور وہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھے لیکن جب اچانک یہ دوستی ختم ہوگئی تو دونوں نے اس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔حال ہی جب حسنین لہری نے کچھ طنزیہ ٹوئٹ کئے تو سبیکا امام بھی خاموش نہ رہ سکیں انہیں ترکی بہ ترکی جواب دیتی رہیں۔دونوں کے مشترکہ دوستوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے کے معاملات سے خاموش رہنا چاہیئے۔

مزید :

کلچر -