کرونا سے بچاؤ،کھلاڑ ی ماہرین کی رائے پر عمل کریں،طارق لطفی

کرونا سے بچاؤ،کھلاڑ ی ماہرین کی رائے پر عمل کریں،طارق لطفی

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وباء سے محفوظ رہنے کے لئے ماہرین کی رائے پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس بہت خطرناک وائرس ہے جو کہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہیاور ترقی یافتہ ممالک میں اتنی اتنی بڑی تعداد میں شرح اموات ہورہی ہیں اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا بہت ضروری ہے، ورنہ یہ انسان کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے، طارق لطفی نے کہا کہ عوام اور کھلاڑی کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپنے اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں اور اجتماع میں بھی جانے سے گریز کرتے ایک دوسرے کے ساتھ کچھ دنوں کے لئے میل ملاپ بھی نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ ایسی وبائی امراض پہلے بھی مختلف اوقات میں آتی رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تھوڑے ہی عرصے کی بات ہے جب اس وباء پر قابو پا لیا جائیگا، ہمیں اللہ تعالی سے دعا مانگ کر معافی مانگنی چاہئے اور اسلام کے بتائے ہوے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا چاہئے، انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی دوبارہ اپنی تربیت کر سکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -