سوات کے فٹبال کھلاڑی سجاد خان حادثہ میں جاں بحق

سوات کے فٹبال کھلاڑی سجاد خان حادثہ میں جاں بحق

  

سوات(این این آئی)مانیار فٹ بال الیون سوات کے کھلاڑی سجاد خان ایک موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان حادثہ میں گذشتہ روز انتقال کرگئے اور سجاد خان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کہیں کام پر جا رہے تھے کہ راستہ میں یہ حادثہ پیش آیا، مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ سجاد خان ایک اچھے اور محنتی کھلاڑی تھے اورعلاقے میں فٹ بال کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں تھے

 اور ان کی مانیار فٹ بال کلب کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا اور کلب کے صدر حاجی نواب خان نے سجاد خان کی وفات پر کلب کے کھلاڑیوں میں تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -