شاہد آفریدی اگلے برس بھی سپرلیگ میں شرکت کیلئے پر عزم

شاہد آفریدی اگلے برس بھی سپرلیگ میں شرکت کیلئے پر عزم

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی نے آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں 40 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا،فی الحال اگلے سال بھی اپنی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ وہ پی ایس ایل فائیو کی فاتح ٹیم کا اعلان کردیتی، پلے آف اور سیمی فائنل کو بعد میں کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے، ان کے خیال میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبرپر موجود ملتان سلطانز کو ٹرافی دیدی جائے گی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئی اور یہ کریڈٹ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا، انہوں نے پہلی بار پی ایس ایل میچوں کو بھی ملک میں کرایا تھا لیکن اس سال تماشائیوں نے جس طرح جوش وخروش دکھایا وہ قابل تعریف ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -