پی سی بی کا پوائنٹس دینے کیخلاف اپیل میں نہ جانے کا امکان

پی سی بی کا پوائنٹس دینے کیخلاف اپیل میں نہ جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان یکساں تقسیم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہ جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے 15 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ٹیموں کو 3، 3 پوائنٹس یکساں تقسیم کر دیے۔تین پوائنٹس ملنے کے باعث بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم اگلے برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ تین پوائنس ملنے کے باوجود پاکستان ٹیم براہ راست کوالیفائی نہ کر سکی اور اب جولائی میں کوالیفائنگ راونڈز کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کے اِس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گا بلکہ مناسب فورم پر معاملے کو اٹھائے گا اور اس حوالے سے جلد فیصلہ سامنے آجائے گا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے 15 اپریل کو فیصلہ سنایا، پی سی بی کے پاس 21 روز کے اندر اپیل کا حق ہے، اس طرح پی سی بی کے پاس ابھی وقت ہے، تمام تر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔