کورونا کا چیلنج، پاک فوج کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں 3لاکھ 50ہزار امدادی پیکیج تقسیم

کورونا کا چیلنج، پاک فوج کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں 3لاکھ 50ہزار امدادی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہیں، جوانوں کی تنخواہوں سے جمع ہونے والے عطیات سے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز تقسیم کیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں، امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں، یہ امدادی سامان فوجی افسروں و جوانوں کی تنخواہوں سے دیئے گئے عطیات کی رقم سے خریدا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

امدادی پیکیج

مزید :

صفحہ اول -