پٹرولیم مصنوعات 44روپے لٹر سستی کرنے کی سفارش، آئل اینڈ گیس، کی ریگولیٹری اتھارٹی نے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی، وزیراعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائیگا

      پٹرولیم مصنوعات 44روپے لٹر سستی کرنے کی سفارش، آئل اینڈ گیس، کی ...

  

اسلام آباد،کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کر دی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔دریں اثنا اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز بھی دی گئی خیال رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے باعث حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بتا چکے ہیں کہ ملکی معیشت کورونا وائرس سے پہلے بہتر سمت میں جا رہی تھی، ہمارا روپیہ مستحکم ہو چکا تھا، پرائمری بیلنس ملکی تاریخ میں پہلی بارسرپلس ہوگیا، رواں کھاتوں کاخسارہ 20 ارب سے کم ہو کر 3 ارب ڈالر ہو گیا لیکن وبا نے ہماری معیشت کی سمت کو دھچکا پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی آئی۔ عالمی معیشت سکڑنے سے ہماری برآمدات کم ہوئیں۔ موجودہ حکومت آئی تو معیشت بحران کا شکار تھی۔ ہم نے ملٹری کا بجٹ منجمد کیا جبکہ بزنس کو مراعات دینے پر پیسہ مختص کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا سے ٹیکس آمدن متاثر ہوگی۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -