میڈیا بحران کا شکار، واجبات سے پہلے ادا کر دیے جائینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا بحران کا شکار ہے اور واجبات عید سے پہلے ادا کردیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شبلی فراز کامزید کہنا تھا اس بات میں کوئی شک نہیں میڈیا بحران کا شکار ہے، معاشی بحران کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں کیساتھ میٹنگ میں میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات عید سے پہلے ادا کردیے جائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ واجبات ایک خاص مکینزم کے تحت ادا کیے جائیں گے تاکہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیساتھ ہی ادا ہوجا ئیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر سید شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطا بق جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔وہ ملک کا تشخص بہتر بنانے، حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور وزارت اطلاعات کی ساکھ مزید بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا وہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا اس اہم ذمہ داری کیلئے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا مزیدتھا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے میری مدد اور رہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض منصبی کے تقاضوں کیساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکو ں۔ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ وزیراعظم کی بصیر ت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری، حکو متی پالیسیوں کی ترویج واشاعت اور وزارتِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے۔ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارا نہ جدت کے علاو ہ اسے مستند بنائیں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سیکرٹری اطلاعات و سینئر افسران نے اداروں کے امور پر وفاقی وزیراور معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ وزارتِ اطلاعات پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کا اہم ذمہ داری سو نپنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اطلاعات ونشریات کی وزارت کو ہمیشہ سے روایتی انداز سے چلایا جاتا رہا ہے، ہم نے وزا رت اطلا عا ت کے کردار کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے، یہ ایک دن کا کام نہیں اس کو بتدریج آگے بڑھائیں گی، وزارت کوجدید خطوط پراستوار کر نے کیلئے ایک ٹیم کی طرح لگن سے کام کرنا ہوگا۔ ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار نہایت اہم ہے۔ دوسری جانب معا ون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے، ہم نے وزارت اطلا عا ت کو 21 ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، وزارت کے تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے۔
شبلی،عاصم