اٹھارہویں ترمیم میں کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان

  اٹھارہویں ترمیم میں کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے اٹھارویں ترمیم پر دوبارہ غور کریں گے، مگر ہم اٹھارہویں ترمیم میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دے سکتے،قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرکے نئے تجربات نہیں کرسکتے،تمام اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے ایک پیج پر ہیں، این ایف سی اور صوبوں کے محصولات پر بھی تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے،وبائی بیماریوں سے سیاسی موقف تبدیل نہیں ہوتے، ناجائز حکومتوں کو اس قسم کے جواز فراہم نہ کیے جائیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرکے نئے تجربات نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے ایک پیج پر ہیں، جبکہ این ایف سی اور صوبوں کے محصولات پر بھی تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے سے نافذ ایوارڈ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا، یہ سب کا اتفاق رائے ہے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ وبائی بیماریوں سے سیاسی موقف تبدیل نہیں ہوتے، ناجائز حکومتوں کو اس قسم کے جواز فراہم نہ کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -