وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر مودی کو ان فالو کر دیا

وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر مودی کو ان فالو کر دیا

  

واشنگٹن(آن لائن)امریکی سرکاری رہائشگاہ وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان فالو کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن اقدام اْس وقت سامنے آیا جب اس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا۔نریندر مودی وہ واحد عالمی رہنما تھے جنہیں وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل نے فالو کر رکھا تھا۔امریکی وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو نریندر مودی کے ذاتی ٹوئیٹر اکاونٹ،ان کے آفس اور بھارتی صدر کو ٹویٹر پر فالو کیا۔جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹر پر فالو کیے جانے والے عالمی لیڈر بن گئے۔تاہم اس کے تین ہفتوں بعد ہی وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر مودی کو ان فالو کردیا۔وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل سے19 اکاؤنٹ کو فالو کیا جا رہا تھا۔ تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے 13 اکاؤنٹس فالو کیے جارہے ہیں۔جبکہ وائٹ ہاؤس کو فالو کرنے والوں کی تعداد تقریبا 22 ملین ہے۔وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں موجودہ بھارتی سفارتخانہ اور دہلی میں امریکی سفارتخانے کو بھی ان فالو کر دیا۔

ان فالو

مزید :

صفحہ اول -