ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو سے تعلیمی کمی کو پورا کیا جاسکتاہے، ڈاکٹر عارف علوی

    ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو سے تعلیمی کمی کو پورا کیا جاسکتاہے، ڈاکٹر عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے تدارک کیلئے پوری قوم متحد اور یکجا ہو کر جنگ لڑ رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے تدارک کے ساتھ احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب طبقات کی مشکلات کے ازالے کیلئے بھرپور اور مربوط اقدامات اٹھارہی ہیں،دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے، تفتان اور پاک افغان بارڈر چمن کے مقامات بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ اورقرنطینہ کی سہولیات پر صوبائی حکومت کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر عارف علوی نے حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے تعاون سے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہیں۔ منتخب نمائندے غریب عوام کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ شعوری آگاہی کی ترویج کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔حکومت کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی لڑرہی ہے۔ کورونا وائرس کی اس غیر معمولی صورتحال میں تعلیمی سلسلے کو جاری و ساری رکھنے کیلئے ٹیلی ویژن اور ایف ایم ریڈیو کو بروئے کار لاکر تعلیمی حرج کو پورا کیا جاسکتا ہے۔کورونا وائرس کی اس وباء میں ہم نے بہت سی مثبت باتیں بھی سیکھی اور یہ واضح ہوا کہ خوراک اور زرعی پیداوار میں خود کفالت اختیار کر کے خوراک کے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب افراد کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ تجارتی مراکز بند ہونے کے اثرات محنت کش اور کاروباری طبقات پر پڑے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اجلاس کو بتایا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ضروریات کے مطابق سامان فراہم کررہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -