پاکستان میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات کی منظوری دیدی گئی

  پاکستان میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات کی منظوری دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے ادویات کی منظوری دے دی۔سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔عاصم رؤف کے مطابق لاہور کے تین سرکاری ہسپتالوں میں کلوروکوائن اورہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی معاونت سے ڈاکٹر عمار سرورکی سفارش پر ان ادویات سے علاج کی منظوری دی ہے۔
ادویات کی منظوری

مزید :

صفحہ اول -