مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم جاری، مزید ایک نوجوا ن شہید شیلنگ سے متعدد زخمی

      مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم جاری، مزید ایک نوجوا ن شہید شیلنگ سے ...

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے مزید ایک کشمیری کو شہید کر د یا۔ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، غاصب فوج کی کارروائی کیخلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے روزہ دار مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن چلائی جس سے متعد د افراد کی حالت غیر ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد3 ہو گئی ہے، بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی بھی لی۔

کشمیری شہید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارتی فوج نے 28 اپریل کو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنایا۔ترجمان دفتر خارجہ عا ئشہ فاروقی نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پوری شدت سے جاری ہیں، معاملے پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سرحدی اشتعال انگیزیوں پرسخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، رواں سال بھارتی فوج نے 913 مرتبہ کنٹرول لائن معاہدے کی خلاف ورزی کی، گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی سفارتکا ر طلبی

مزید :

صفحہ اول -