جھوٹ سے پرہیز، مریم اورنگزیب افطار کے بعد بیان دیا کریں،فیصل جاوید

جھوٹ سے پرہیز، مریم اورنگزیب افطار کے بعد بیان دیا کریں،فیصل جاوید

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افطار کے بعد بیان دیا کریں۔ کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں، پاکستان کو عمران خان صاحب جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنے والا۔ بدھ کو اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن والوں کو چاہئے افطار کے بعد بیان دیا کرے۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں۔ جھوٹ تو ویسے بھی نہیں بولنا چاہیے لیکن کیا کہیں اپوزیشن عادتاً مجبور ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب کو اس حال میں پہنچانے میں ان کے ان کے جھوٹ، کرپشن، منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادوں کا بڑا کردار ہے۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -