18ویں ترمیم، این ایف سی پر بات کیلئے تیار ہیں، شاہد خاقان

18ویں ترمیم، این ایف سی پر بات کیلئے تیار ہیں، شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی پر مسودہ لائے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سنیئر نائب صدر نے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نیب پر بات نہیں کرنا چاہتی نہ کرے ایسے ہی چلائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب پر اب جلدی وزیر اعظم کو ہے کہ کہیں کنسٹرکشن پیکیج کو نقصان نہ ہو جائے۔شہباز شریف کو وزارت عظمی کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا یہ غلط قدم تھا کسی قسم کی ڈیل نہیں ہونی چاہیئے، ڈیل سے آئی حکومت کا حال سب دیکھ رہیں ہیں۔نیب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ترامیمی مسودے پر مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ہم نے پیش کی ہیں،اور اس حوالے سے جامع مسودہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کر دیا تھا۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -