خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کیلئے کھول دیا جائے گا،امام کعبہ

خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کیلئے کھول دیا جائے گا،امام کعبہ

  

ریاض (آن لائن) خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھول دیا جائے گا۔امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس نے اپنے ایک پیغام میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی خانہ کعبہ کو طواف اور پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔امام کعبہ نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے، عوام کی فلاح اور خیریت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ قاضی القضاء فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔امام کعبہ نے کہا تھا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔

امام کعبہ

مزید :

صفحہ اول -