احتیاطی تدابیر نظر انداز،امریکی نائب صدر بغیر ماسک ہسپتال پہنچ گئے

  احتیاطی تدابیر نظر انداز،امریکی نائب صدر بغیر ماسک ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) امریکی نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے دیکھا گیا، وہ ایک بڑے اور معروف ہسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ موجود تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جس ہسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا۔ ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔مائیک پنس وائٹ ہاوس کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔
مائیک پنس

مزید :

صفحہ اول -