برطانوی وزیراعظم کی منگیتر نے بچے کو جنم دیدیا،بورس جانسن خوشی سے نہال
لندن(آن لائن) حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سی منڈز نے ان کے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔بورس جانسن کو 5اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔
بچہ جنم