پیپلز پارٹی کے وفد کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شرکت

پیپلز پارٹی کے وفد کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شرکت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے وفد کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی دھرنے میں شرکت۔ بشیر ریاض کی ہدایت پر پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چوہدری سجاد نذیر‘ سینئر نائب صدرپیپلزپارٹی لاہوراشرف بھٹی عاقب سرور اور بشارت نے دھرنے میں شریک ڈاکٹروں سے اظہاریکجہتی کیا اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی چودھری سجاد نذیر نے بھٹو لیگسی فاونڈیشن کی طرف سے ہڑتالی ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ان ہڑتالی ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر اور اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا فرنٹ لائن پرمقابلہ کرنے والے قومی ہیروزکیساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -