حکومت کا پاکستانیوں کیلئے فلائٹ آپریشن خوش آئند

حکومت کا پاکستانیوں کیلئے فلائٹ آپریشن خوش آئند

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا دنیا کے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کیلئے خصوصی فلائٹس آپریشن خوش آئند امر ہے۔ دوسرے ملکوں کی طرح چائنہ میں بھی چار سو کے قریب پاکستانی تاجر اس وقت لاک ڈاؤن میں محصور اور واپسی کے منتظر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ چائنہ میں پھنسے ہوئے ہمارے چار سو تاجر بھائیوں کو پاکستان واپس لایا جائے تاکہ چار سو خاندا نوں میں جاری شدید غم والم کی فضاختم ہوسکے اور پریشانی واضطراب کا خاتمہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -