ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی تعینات

ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی تعینات

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کو بطور منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) تعینات کر دیا جبکہ ظفر عباس جوائنٹ سیکرٹری (پاور ڈویژن) جو بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے پاور ڈویژن میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سڈنی آسٹریلیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن پاور سیکٹر میں 27 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھال لیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -