ضلعی افسران کے احساس اور گندم خریداری مراکز کے دورے

ضلعی افسران کے احساس اور گندم خریداری مراکز کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے احساس کفالت پروگرام علی رضا آباد سنٹر میں کیش کاؤنٹر پر رقم کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا، مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کردہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رات گئے لاک ڈاؤن کردہ علاقے حنیف پارک کالونیمیں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے رائیونڈ گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا منڈی گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔

 افسران نے گندم خریداری مراکز پر تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا، ملازمین کو سنٹرز میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔افسران نے گندم خریداری مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا اورگندم خریداری مراکز پر وصول ہونے والی درخواستوں کے ریکارڈ کو چیک کیا