عالمی رابطہ ادب اسلامی کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالباسط کا انتقال

عالمی رابطہ ادب اسلامی کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالباسط کا انتقال

  

لاہور (پ ر) عالمی رابطہ ادب اسلامی کے نائب صدر اور سابق ڈائریکٹر آثار قدیمہ مدینہ منورہ ڈاکٹر عبدالباسط بن عبدالرزاق بدر مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے ان کی وفات پر عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، مولانا محمد زاہد، ڈاکٹر سمیع اللہ فراز، محترمہ خالدہ جمیل اور حافظ مجیب الرحمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالباسط کی تمام زندگی پوری دنیا میں اسلامی ادب کو فروغ اور سید ابوالحسن ندویؒ کے فکر و نظریہ کو عام کرنے میں گذری مرحوم عالمی رابطہ ادب اسلامی کے روح رواں انتہائی با اخلاق، باعمل اور نیک سیرت انسان تھے انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -