کورونا وائرس کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خطر ہ، سپر ے مہم کا آغاز

کورونا وائرس کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خطر ہ، سپر ے مہم کا آغاز

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کے بعد ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔ لاروا تلف کرنے کے لیے اسپرے شروع کر دیا گیا جبکہ ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو خبردار بھی کر رہی ہیں۔کورونا وباء کے بعد ڈینگی بھی دستک دینے کو تیار، انتظامیہ اس بار ڈینگی کے خلاف پیشگی اقدامات کے لیے متحرک ہو گئی، لاروا کو مچھر بننے سے پہلے ہی تلف کرنے کے لیے اسپرے کا آغاز کر دیا گیا۔مختلف یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانی کی ٹینکیاں، چھتیں اور فریج سمیت دیگر جگہوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔ڈینگی لاروا موسم گرما کے آغاز پر کھڑے صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے اور پھر گرمی میں اضافے کیساتھ ہی مچھر بن جاتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت کورونا کا بڑا چیلنج درپیش ہے تاہم ڈینگی سے نمٹنے کے لیے بھی بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے گزشتہ برس جنوری سے دسمبر تک ملک بھر میں ڈینگی کے 53 ہزار 640 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -