عثمان بزدار کب تک بنی گالہ کمپنی کے اشاروں پر چلیں گے،عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار کب تک بنی گالہ کمپنی کے اشاروں پر چلیں گے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگ دو ماہ سے گھروں میں قید ہیں آج ٹائیگرفورس پہرہ دینے آگئی ہے۔اللہ کی شان ہے عثمان بزدار بھی ٹائیگر فورس میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹائیگرفورس کے قیام سے پہلے ہی اس کے قصے مشہور ہو چکے ہیں۔ ٹائیگر فورس پر درجنوں مقدمات درج ہوئے ہیں۔فردوس عاشق اور عثمان ڈار نے اپنے دو ہزار چہیتوں کو ٹائیگرفورس میں شامل کرایا ہے۔فردوس عاشق اور عثمان ڈارکوسیالکورٹ کی عوام نے مسترد کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ٹائیگر فورس کے قیام پر ردعمل نے کہا حکومتی رہنماؤں کی ٹائیگرفورس میں شامل کرنے والی لسٹیں ایک ماہ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

عمران خان کی چندہ مہم،امدادی راشن کی تقسیم اور ٹائیگرفورس شکست خوردہ لوگوں کو خوش کرنے کا ایجنڈا ہے۔بزدار صاحب کب تک بنی گالہ اینڈ کمپنی کے اشاروں پر چلتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -