شہباز شریف نازک موقع پر بھی سیاست کر رہے ہیں،مومنہ

شہباز شریف نازک موقع پر بھی سیاست کر رہے ہیں،مومنہ

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ شہبازشریف اس نازک موقع پر بھی سیاست کررہے ہیں۔

، وہ خود کو احتساب سے بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار ہے ہیں مگر انہیں انہی لوٹی ہوئی رقم کا حساب دینا ہوگا، شہبازشریف اور آصف زرداری جتنی چاہے کوشش کرلیں وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے، شاہد خاقان عباسی خطوط کے زریعہ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں انہیں اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، ملک ک وسائل لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن کو طویل عرصے سے ٹھیک نہ کرنے کی روش اور ایک عرصے سے لٹکی ہوئی سٹرکچرل اصلاحات جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری پالیسی ایکشن لینا پڑا اور حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اورکرنسی کی قدر میں کمی بھی افراط زر میں اضافے کا سبب بنی۔ علاوہ ازیں 2018 میں پالیسیوں میں تناسب اور توازن لانے میں کوتاہی بھی افراط زر میں اضافہ کا سبب بنی جس کی بنا پر موجودہ حکومت کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ضروری اضافے، مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین اور معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے جیسے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -