برانڈرتھ روڈ کھولنے کی اجازت دی جائے،تاجروں کا مطالبہ
لاہور(سٹی رپورٹر)برانڈرتھ روڈ کے تاجروں کی طاہرمنظور چودھری کی قیادت میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ تاجروں نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے سینئر تاجر راہنماء سمیت وفد میں شامل تاجروں چیئرمین ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور شیخ عبدالمنان،سی ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ ساجد افضل،حاجی محمد احسن،ملک خالدگجر ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس نے پنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برانڈرتھ روڈ بند ہونے سے تاجروں کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے لہذا کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے
برانڈرتھ روڈ پر براہ راست ہزاروں تاجر اور ملازمین کا کر رہے ہیں جبکہ بلواسطہ لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔۔ برانڈرتھ روڈ سے تعمیراتی سیکٹر کا زیادہ تر سامان بھی ترسیل ہوتا ہے،۔ تعمیراتی سیکٹر کے ساتھ برانڈرتھ روڈ بھی کھولنے کی اجازت دی جائے