کورونا کی وبامعیشت پرمنفی اثرات ڈال رہی ہے،رفاقت گیلانی

کورونا کی وبامعیشت پرمنفی اثرات ڈال رہی ہے،رفاقت گیلانی

  

لاہور (فلم رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ دنیابھر کی طرح پاکستان کورونا وباء سے حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں تاہم حکومت پنجاب جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے۔انہوں نے یہ بات بستی جوتہ،محلہ عیدگاہ،جہان شاہ،ریلوے روڈ اور ہائی کالونی میں نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا جائزہ کے موقع پر کہی۔

۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ سیوریج شہر کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پرگزشتہ دہائیوں سے توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ خدمت کا موقع ملتے ہی انہوں نے ا س مسئلہ کو ٹیک اپ کیااور مختصر عرصہ میں منصوبے منظور کروا کر فنڈز کا حصول یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی پراجیکٹ خصوصاًسیوریج سکیم بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے جائے گی جس سے شہرکی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی میں اضافہ ہوگا اور عوام کو اس مسئلہ سے مستقل چھٹکارا نصیب ہوگا۔معاون خصوصی وزیرا علی پنجاب نے اس موقع پر جاری کام اور استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس موقع پر سٹی سیوریج پلان،مین سیورلائن و ڈسپوزل سسٹم بارے بریفنگ دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -