تحریک انصاف ہر محاذ پر ناکام نظر آرہی ہے،عزیز الرحمن چن

تحریک انصاف ہر محاذ پر ناکام نظر آرہی ہے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکامی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے ماہ رمضان المبارک میں بھی عوام کو کوئی ریلیف میسر نہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے سارے حکومتی دعوئے خاک میں ملا دیئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی پوری قوم کے شانہ بشانہ کرونا وائرس سے لڑنے کے پُرعزم ہے۔

  قوموں کی زندگیوں میں مشکلات اور مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور زندہ قومیں ان پریشانیوں سے گھبرایا نہیں کرتیں بلکہ ان آفات اور بلیات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل تیار کرتی ہیں جو غموں کے پہاڑوں کو کاٹ کر ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی صورت گری کرتا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -