کابینہ میں بار بار تبدیلی سے ریاستی نظام نہیں بدلے گا،الطافشاہد

کابینہ میں بار بار تبدیلی سے ریاستی نظام نہیں بدلے گا،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کابینہ میں باربارتبدیلی سے ریاستی نظام تبدیل نہیں ہو گا۔ کپتان مردم شناس اورجوہرشناس ہوتے توانہیں بار بار اپنے وزیراورمشیرنہ بدلناپڑتے۔پاکستان کو سیّدمصطفی کمال کی صورت میں زیرک اورانتھک قیادت کی ضرورت ہے۔سیّدمصطفی کمال نے محدودوسائل کے باوجود چندبرسوں میں شہرقائدؒ کی کایاپلٹ دی تھی۔


، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے پاکستان سے مختلف بحرانوں اورمسائل کاصفایاکرسکتے ہیں۔کپتا ن سمیت ان کی ٹیم میں ایک بھی پروفیشنل نہیں،خالی ڈینگیں مارنے سے ملک نہیں چلے گا۔ناتجربہ کار حکمران ٹولے نے قومی معیشت کوتختہ مشق بناتے ہوئے اس کادھڑن تختہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑے،انہیں تبدیل کون کرے گا۔پاکستان کی تاریخ میں ا س سے زیادہ نااہل اورنان سیریس لوگ اقتدار میں نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات ملک وقوم کودرپیش مسائل سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتیں۔کپتان کی مداخلت سے پنجاب میں چارچیف سیکرٹری اورچارآئی جی تبدیل ہوئے مگر بزدارکوبدلے بغیر بات نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے کروناوبا کوکنٹرو ل یامحدودکیا اورنہ انہیں مہنگائی روکنے کی توفیق ہوئی۔ماہ رمضان میں روزہ دار وں کوبدترین استحصال کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ۔انہوں نے کہا کہ مصلحت پسند حکمران معتوب کشمیریوں اورستم زدہ بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف آوازاٹھانے کیلئے تیار نہیں۔اپوزیشن قائدین کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے حکمران بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیوں نہیں کرتے۔