حکومت عوا م کو کورونا سے بچانے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

حکومت عوا م کو کورونا سے بچانے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا سے بچانے اور انکو صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومتی اور سیکورٹی ادارے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ماہ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں انکے خلاف حکومتی ادارے سخت کاروائی کر یں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچا ؤکی حفاظتی، امدادی اور فلاحی سرگرمیوں میں ہر ادارہ قابل تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب نے متحد ہوکر کورونا کیخلاف جنگ لڑ نی ہے اور انشاء اللہ ہم حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کورونا کو شکست دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -