لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن صوفی مسعوداحمدصدیقی کی ہدایت پر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی صدر روبینہ عامر نے 100سے زائدمستحق خواتین میں راشن تقسیم کیا۔ تقریب کا اہتمام دی ٹیلنٹ ہنٹ سکول ٹاؤن شپ میں کیاگیا۔

جبکہ راشن میں چاول، دالیں، چینی، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پرمحترمہ ثمینہ رفیق،محترمہ رخسانہ سبزواری اورمحترمہ ریحانہ سمیت خواتین ونگ کی دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی صدر محترمہ روبینہ عامر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن سے بیروزگار خاندانوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔لاثانی ویلفیئر موجودہ حالات میں فرنٹ لائن کردار ادا کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں عوام الناس کی خدمت کا سلسلہ ہر صورت جارہے گا۔