حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلافسخت ایکشن لے،شادا ب رضا

حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلافسخت ایکشن لے،شادا ب رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لے،غریب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی پریشان حال ہیں،حکومت کرونا روک تھام قانون سازی کے ساتھ غرباء ومستحقین کو راشن کی فراہمی اور مہنگائی وذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا جن بے قابو ہوچکا ہے لگام دینا لازم ہوگیاہے،کورونا وائرس کی روک تھام کے مثبت حکومتی فیصلوں کے ساتھ ہیں،موجودہ حالات میں سیاسی ومذہبی قیادتوں اور علماء کرام کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں۔

،کوروناعالمی وباء ہے جو انشاء اللہ جلد ختم ہوجائیگی مگر اس وباء کو عذاب نہ بنایا جائے،احتیاطی تدابیر اپنی جگہ کورونا کو خوف اور موت کی علامت بنانے سے نفسیات اور ہارٹ اٹیک کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے،قرنطینہ کی تصویر خطرناک پیش کرکے عوام کو علاج ومعالجہ سے دور کیا جارہاہے،خوف کی فضاء کو ختم کیا جائے تاکہ علاج ومعالجہ کیلئے لوگ اسپتال آسکیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -