وزیر صنعت کے شہر میں سرپرائز وزٹ،قیمتوں کا جائزہ لیا

وزیر صنعت کے شہر میں سرپرائز وزٹ،قیمتوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہر میں سرپرائز وزٹ کئے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کیساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر شفیق، اے سی سٹی تبریز مری اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے شادمان میں سڑک میں لگے چھوٹے سٹالز پر پرائس کنٹرول کو چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے ہائیکورٹ کے اطراف لگی ریڑھیوں اور سٹالز کو چیک کیا۔صوبائی وزیر اور ضلعی انتظامیہ کو دیکھ کر کئی ریڑھیوں والے بھاگنے والوں کی ریڑھیاں ضبط کر لی گئیں۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ریڑھی بانوں کو ریٹ لسٹ نہ لگانے پر جرمانے کروائے اور خریداروں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شہر میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -