رمضان میں غریبوں کی مدد بڑی عبادت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  رمضان میں غریبوں کی مدد بڑی عبادت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غربیوں اور ضرورت مندوں کی کفالت بڑی عبادت ہے۔لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی بڑی تعداد ریلیف پیکیج سے محروم اور مدد کی منتظر ہے۔ ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے ہوئے جماعت اسلامی کے عہدیداران، کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ورکرز احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اہل لاہور کی خدمت کے کام کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ڈسٹرکٹ لاہور کے عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری، ملک شاہد اسلم، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیزعابد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کے کورونا احساس کفالت پروگرام سے صوبائی دارالحکومت کے لاکھوں دیہاڑی دار مزدور افراد ریلیف نہ ملنے پر مایوس ہوچکے ہیں۔حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کورونا پر سیاست اور بیان بازی کے کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ عوام رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آرہی ہے دوکاندار من مرضی کے دام شہریوں سے وصول کررہے ہیں۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی رمضان المبارک میں بھی بلاامتیاز رنگ نسل اہل لاہور کی خدمت کا کام جاری رکھے گی جو انتظامیہ کی بے بسی کا ثبوت ہے۔ رمضان فوڈ بنک اور کورونا ریلیف سنٹرز کے ذریعے مستحقین کے گھروں تک سحرو افطار سامان اور راشن پہنچائیں

گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -