تاجروں کی طرح مساجد بل بھی معافکئے جائیں،مجاہدعبدالرسول
لاہور(پ ر) صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ تاجروں کی طرح مساجد کے بل بھی معا ف کیے جائیں، غر بت کی چکی میں پسی عوام کیلئے مو جودہ حکومت کا یہی بڑا ر یلیف ہے کہ مہنگا ئی پر کنٹرو ل کرے۔
،کورونا کے تدارک کیلئے علما ء اکرام حکومتی ہدایا ت پر سو فیصد عمل کررہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مساجد اور در گاہو ں کی آمد نی کا ذر یعہ مخیر حضرات ہو تے ہیں نماز ی بے روزگار ی کے باعث اپنے بچو ں کا پیٹ پالنے کیلئے پر یشان ہیں جو لو گ مساجد اورعلما ء سے ما لی تعا ؤ ن کر تے تھے وہ خو د پر یشان ہیں، ایسے حالا ت میں مساجد اور علما ء کا گزارہ مشکل ہو چکا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت و قت دیگر شعبہ جا ت کی طرح مسا جد اورعلما ء کی ضروریا ت کابھی خیا ل کرے اور حکومتی سطح پر مساجد اورعلما ء کو خصو صی پیکیج دیا جائے۔انہو ں نے کہاکہ رمضا ن المبارک میں مخیر حضرات بھی دل کھو ل کر صدقا ت اورعطیا ت دیں تاکہ غر یب آ دمی کے بچے بھی دو وقت کی رو ٹی کھا سکیں اور کسی گھر میں چولہا ٹھنڈ ا نہ ہو پائے۔