جسٹس محمدقاسم خان کے حکم پر پنجاب کے 5بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس قائم

جسٹس محمدقاسم خان کے حکم پر پنجاب کے 5بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس قائم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان کے حکم پرپنجاب کے 5بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس قائم کر دی گئیں،لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی دادرسی کے لئے قائم عدالتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرشل کورٹس کے طور پر بھی کام کریں گی،اس سلسلے میں رجسٹرار لاہورہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ، سول جج سارہ ضیاء اور عثمان سرور لاہورڈویژن میں کمرشل قوانین کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے،لاہورہائی کورٹ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل کیسز میں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جسٹس قاسم

مزید :

صفحہ آخر -