ایسوسی ایٹ پروفیسر لبنیٰ شہزاد کی ترقی کا معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کوارسال جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

ایسوسی ایٹ پروفیسر لبنیٰ شہزاد کی ترقی کا معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کوارسال ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سمن آباد کی ایسوسی ایٹ پروفیسر لبنیٰ شہزاد کی ترقی کا معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کوبھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لبنیٰ شہزاد کی زیر التواء درخواست کا جلد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔لبنیٰ شہزاد نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کی ریٹائرمنٹ میں 8روز باقی ہیں،انہیں میرٹ پر ہونے کے باجود دو سال سے 20ویں گریڈ میں ترقی نہیں دی جارہی،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں،مگرشنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزارآٹھ مئی دوہزار بیس کو ریٹائر ہو رہی ہے۔20ویں گریڈ میں ترقی دینے کاحکم جاری کیا جائے۔

چیف سیکرٹری

مزید :

صفحہ آخر -