لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کااہم اجلاس آج، مقدمات کی سماعت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا

لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کااہم اجلاس آج، مقدمات کی سماعت کے بارے میں تبادلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کااہم اجلاس آج 30اپریل کو ہو گا، جس میں لاک ڈاؤن کے دوران عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا،اجلاس میں کورونا خدشات کے باعث عدالتوں میں احتیاطی تدابیر، ریگولر کیسز،وکلاء کی کم از کم حاضری،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے،آن لائن سماعت اوردیگر امور سے متعلق مختلف تجاویز پر غورکیا جائے گا،اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عاطر محمود،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر،جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہبازعلی رضوی،جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس فیصل زمان خان،جسٹس چودھری مشتاق احمد،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شریک ہوں گے۔

مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -