مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دیں گے شعیب اختر محتاط رہیں، پاکستان بار کونسل

مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دیں گے شعیب اختر محتاط رہیں، پاکستان بار ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ان سے محتاط رہنے کا کہنا ہے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پاکستان بار کے رکن ہیں، شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دیا چاہیے تھا۔بیان میں کہا گیا کہ وکیل اپنے کلائنٹ کی ہدایات کیمطابق کیس کو لے کر چلتا ہے، بار کونسل ایسے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی، شعیب اختر محتاط رہیں۔خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کی جانب سے عمر اکمل پر پابندی کے فیصلے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے حوالے سے بیان کا پی سی بی نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔پی سی بی نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کے خلاف جس طرح کے الفاط کا انتخاب کیا اس پر مایوسی ہوئی ہے۔

پاکستان بار کونسل

مزید :

صفحہ آخر -