سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں مزید 605.45پوائنٹس اضافہ،ڈالر 70پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں مزید 605.45پوائنٹس اضافہ،ڈالر ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مزید605.45پوائنٹس کے اضافے سے 33158.84پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور 66.08 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 95ارب93کروڑ44لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت11.88فیصد کم رہا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لینے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااور انڈیکس کی 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہااور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس605.45پوائنٹس کے اضافے سے 33158.84پوائنٹس ہوگیا اسی طرح295.37پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14576.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 385.32پوائنٹس کے اضافے سے23363.03پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت95ارب93کروڑ44لاکھ روپے کے اضافے سے 62کھرب24ارب 6کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کو 14کروڑ4لاکھ 73ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت ایک کروڑ89لاکھ 39ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 637.50روپے کے اضافے سے9137.50روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت240وپے کے اضافے سے 6800روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 80.33روپے کے اضافے سے 5699.67روپے اوراٹسوکا پاک کے حصص کی قیمت20روپے کی کمی سے 300روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف،ہیسکول پٹرول,ڈی جی خان سیمنٹ،اینگرو فرٹیلائزر،پایونیئر سیمنٹ،یونٹی فوڈز،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پاک پٹرولیم،پاک ا لیکٹران اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے کے اضافے سے161.40روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے161روپے ہوگئی۔برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید70پیسے کے اضافے سے160.50روپے سے بڑھ کر161.20روپے اور قیمت فروخت65پیسے کے اضافے سے160.75روپے سے بڑھ کر161.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے159.70روپے سے بڑھ کر160روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے اور قیمت فروخت173روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 193روپے سے بڑھ کر194روپے اور قیمت فروخت 195روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 41.40روپے سے بڑھ کر41.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید 42.20روپے اور قیمت ٖفروخت42.60روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -