کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے جراثیم کش ٹنل کو غیر موثر قرار دیدیا

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے جراثیم کش ٹنل کو غیر موثر قرار دیدیا

  

لاہور(جنر ل رپورٹر) محکمہ صحت سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے جراثیم کش ٹنل کو غیر موثر قرار دے دیا۔ اس حوالے سے مختلف مقامات پر لگائے گئے جراثیم کش گیٹ سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ملے ہیں، کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہیں کہ جراثیم کش گیٹ کو مزید نہ لگایا جائے۔خیال رہے کہ لاہور میں نجی کمپنی نے ایک واک تھرو گیٹ بنایا ہے جس میں سے گزرنے پر جسم پر جراثیم کش دوا کا سپرے ہوتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر جسم پر موجود تمام جراثیم کو مارا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ کرونا وائرس کا علاج تو نہیں آیا لیکن احتیاطی تدابیر پر کام کیا جا سکتا ہے اور اْسی ایک تدبیر پر انہوں نے کام کیا ہے۔

جراثیم کش ٹنل

مزید :

صفحہ آخر -