سپریم کورٹ،کورونا وائرس سے متعلق قومی پالیسی بنانے کی درخواست پر اعتراض عائد

سپریم کورٹ،کورونا وائرس سے متعلق قومی پالیسی بنانے کی درخواست پر اعتراض ...

  

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی بنانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں استعمال کی گئی زبان مشکوک ہے،درخواست میں عوامی نوعیت کے معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی،اور یہ کہ سپریم کورٹ سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ مولوی اقبال حیدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی کی تشکیل کے لئے درخواست دائر کی تھی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کورونا کی صورت حال میں وفاق اور صوبوں کے مختلف اقدامات سے عوام کا نقصان ہورہا ہے،وفاقی حکومت نیشنل پالیسی کے ذریعے کورونا کی صورت حال کا مقابلہ اور بگڑتی معاشی صورت حال کے پیش نظرآرٹیکل 235 کے تحت ملک بھر میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرے۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -