جناح ہسپتال میں کورونا کا مریض جاں بحق، لاہور میں 61نئے کیس

جناح ہسپتال میں کورونا کا مریض جاں بحق، لاہور میں 61نئے کیس

  

لاہور (جنرل رپورٹر) جناح ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان نے کہا ہے جاں بحق ہونے والا شخص ہیپاٹائٹس کابھی مریض تھا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید 2 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک 37 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہر میں کورونا کے 61نئے کیسزسامنے آگئے۔ لاہور میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1469ہوگئی۔ پنجاب سے کورونا وائرس کے 97 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 5ہزار827 ہو گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق میو ہسپتال میں 228، ایکسپو سنٹر میں 304، پی کے ایل آئی میں 55، سروسز ہسپتال میں 28، چلڈرن ہسپتال میں 8، گنگارام ہسپتال میں 6، جنرل ہسپتال میں 2، جناح ہسپتال میں 8 جبکہ گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں 14 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

کرونا مریض

مزید :

صفحہ آخر -