گورنر کے ساتھ دورہ سندھ کرنیوالی خاتون رکن سندھ اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ منفی

  گورنر کے ساتھ دورہ سندھ کرنیوالی خاتون رکن سندھ اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ منفی

  

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے گزشتہ روز انڈس اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔سدرہ عمران گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ سندھ کے دورے پر بھی گئی تھیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گورنر ہاس میں ہی سیف آئسولیٹ کرلیا ہے۔

گورنر

مزید :

صفحہ آخر -