نیب نیازی گٹھ جڑنے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رکھا ہے: مریم اور نگزیب

نیب نیازی گٹھ جڑنے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رکھا ہے: مریم اور ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بیگناہ حمزہ شہبا ز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، کرپشن کا کو ئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کیخلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا، نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا آٹا، چینی چور عمران اور اور بزدار صاحب کو ا نکو ائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کیلئے حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گڑھے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -