امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور پاکستانی کا انتقال

      امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور پاکستانی کا انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا۔ پرویز اقبال کا تعلق ہزارہ سے تھا۔ وہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈیپارٹمنٹ سٹور کے مالک تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرویز اقبال کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد فاریسٹ لان قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ تدفین میں لوگوں نے ماسک پہن کر شرکت کی، شرکاء نے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا۔
پاکستانی سپر خاک

مزید :

صفحہ آخر -