ہیلتھ پروفیشنلز پروٹکشن ڈے،کرونا وائرس سے شہید طبی عملہ کی یاد میں شمعیں روشن

ہیلتھ پروفیشنلز پروٹکشن ڈے،کرونا وائرس سے شہید طبی عملہ کی یاد میں شمعیں ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت میں سول سوسائٹی اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنلز پروٹکشن ڈے منایا گیا جس میں سول سوسائٹی نمائندگان، ڈاکٹرز، نرسز،پیرامیڈیکس اور پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔رات بارہ بجے کرونا وائرس میں شہید ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت حکومت پنجاب کی بے حسی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب،میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ارشد بٹ نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ کرونا وائرس میں فرنٹ لائن پر فرائض کی ادائیگی کے دوران جان بحق ہونے والے ہیلتھ پروفیشنل شہید ہیں۔ حکومت پنجاب کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کے تحفظ کے لئے جو ساز و سامان اور وسائل مانگے جا رہے ہیں وہ نہیں دئیے جا رہے۔

شمعیں روشن

مزید :

صفحہ آخر -